Buy now Get 10% Discount on bulk booking.

آیت اللہ سید علی خامنہ ای – تفسیر سورہ حمد (Surah Hamd Ki Tafseer By Ayatollah Khamenei – Urdu)

$8.00

کتاب ہٰذا “سورہ حمد” کی تفسیر پر مشتمل ہے۔ اس تفسیر کا اصلی متن انقلاب اسلامی ایران کے شہید رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دروس سے ماخوذ ہے، جو آپ نے زندگی کے تین مختلف ادوار میں (انقلاب اسلامی سے قبل، صدارت کے دوران اور ولایت فقیہ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد) ارشاد فرمائے۔ ان دروس کو کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
ان تمام خطبات میں قرآن کریم کے فہم و تفہیم کے لیے ایک خاص ہمہ گیر اور زندہ رٙوشِ کار فرما نظر آتی ہے، جس کے تحت اس مقدس کتاب کو صرف ایک ادبی متن ہی نہیں بلکہ فرد کی روحانی تربیت اور ایک عادلانہ توحیدی معاشرے اور تہذیب کی تعمیر کے لیے ایک لازمی دستور العمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ شہید آیت اللہ خامنہ ای قرآن کریم کو ایک زندہ و متحرک رہنما کتاب کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور تفسیر کرتے ہیں جو موجودہ چیلنجوں اور مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا اور پوری انسانیت کے لیے ایک نظریہ اور مستقبل کا واضح نقشہ پیش کرتا ہے۔
اردو ترجمے کی اس سعی کا بنیادی مقصد جوان اردو دان طبقے تک شہید رہبر معظم کی ان قیمتی تعلیمات کو پہنچانا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کام کا اہم سنگ بنیاد مولانا سید آغا علی رضا کی سرپرستی میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے شعبہ ترجمہ نے رکھا، جن کے عزم و حوصلے نے اس کام کا راستہ ہموار کیا ابتدائی ترجمے کی ذمہ داری ہمارے برادر مولانا مدثر مہدی نے اپنے مقالہ برائے ایم اے کے طور پر مولانا عون حیدر عمران کی نگرانی اور مولانا طالب حیدر کی علمی جائزے کے تحت ادا کی۔ اس کے بعد مولانا فصاحت حسین نے اس کام پر ایک وسیع اور مبسوط نظرثانی و تدوین کا کام سر انجام دیا، جس میں آپ نے شہید رہبر معظم کی تفسیری روش پر ایک تفصیلی پیش لفظ، شہید رہبر کا تعارفی خاکہ اردو قارئین کے لیے وضاحتی حواشی اور سورہ حمد کے متعلق شہید رہبر کے دیگر بیانات سے مزید اضافی اقتباسات(جو اصل فارسی متن میں شامل نہیں تھے) کا اضافہ کر کے اس کام کو ایک زیادہ جامع اور معتبر علمی مرجع کی صورت عطا کر دی۔ ابتدائی مسودے کی تصحیح کے لیے ہم مولانا مدثر ترمذی کے شکر گزار ہیں۔ ان باہمی کاوشوں کے نتیجے میں یہ کتاب ایک سادہ ترجمے سے بڑھ کر ایک مفید اور مستند علمی ذخیرہ بن گئی ہے۔

41 in stock

Description

Additional information

Weight 500 g
Author

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “آیت اللہ سید علی خامنہ ای – تفسیر سورہ حمد (Surah Hamd Ki Tafseer By Ayatollah Khamenei – Urdu)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *