Description
جنوبی افریقہ میں ” علاحدہ ترقی” (Separate development) کے منصوبے کے تحت ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا؛ 87 فیصد علاقہ گوروں کا اور صرف 13 فیصد علاقے میں سیاہ فام اور دیگر نسل وقوم والوں جیسے ہندوستانی، چینی، ملیشیائی وغیرہ کو رہنے کی اجازت تھی۔ حالانکہ ان کی آبادی گوروں سے کہیں زیادہ تھی۔ نومبر 1961عیسوی کی ایک صبح جنوبی افریقہ کی پولیس نے ڈربن شہر کے ایک گھر پر چھاپہ مارا، اس گھر میں ایک جوڑا رہتا تھا جو دو مختلف نسلوں سے تعلق رکھتا تھا۔ شوہر، سیروب سنگھ، ایک بھارتی تھا اور بیوی، شارلٹ بلوم، یورپی نسل سے تعلق رکھتی تھی۔ ان دونوں کی ملاقات زمبابوے میں ہوئی تھی اور وہیں ان کی شادی بھی ہوئی تھی۔ کچھ ماہ بعد روزگار کی تلاش میں وہ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن آئے تھے اور ایک گھر کرائے پر لےکر رہنے لگے تھے ۔ لیکن پولیس کو ان کی موجودگی کی خبر ہوگئی اور فوراً اُن کے گھر پر چھاپہ مار دیا۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا، حالانکہ اُس وقت شارلٹ بلوم حاملہ تھی…





Reviews
There are no reviews yet.